نیشنل گول شو ٹ بال چیمپئن شپ 12اگست کو شروع ہو گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پہلی نیشنل گول شوٹ بال چیمپن شپ کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صدر پاکستان گول شوٹ بال فیڈریشن محمد اجمل نے کہا ہے کہ ہم پہلی نیشنل گول شوٹ بال چیمپن شپ 12 تا 14 اگست کو فیصل آباد میں کروا رہے ہیں۔ اس میں ملک بھر سے مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اور یہ ہمارے لیے ایک تاریخی موقعہ ہے۔ اس چیمپن شپ کا مقصد گول شوٹ بال کو قومی سطح پر فروغ دینا، با صلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانا اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ ہمارا اگلا ھدف انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نما یندگی کرنا ہے۔ انشااللٰہ ہم جلد ہی انٹرنیشنل چیمپن شپ کا حصہ بنیں گے۔ اور اس کھیل کو دنیا میں متعارف کروا یں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں