ونسم سائنس سکول سسٹم بچیانہ کی3طالبات کا اعزاز

جڑانوالہ(نامہ نگار)طالبات کا اعزاز،وِنسم سائنس سکول سسٹم بچیانہ کی ہونہار 3طالبات نے علاقہ بھر میں پہلی دو پوزیشنیں حاصل کر لیں۔اہلیان علاقہ کی سکول انتظامیہ اور طالبات کو مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک 2025 کے امتحانات میں وِنسم سائنس سکول سسٹم بچیانہ کی ہونہار طالبہ سحر مقصود نے 1135 نمبر حاصل کرکے علاقہ بھر میں اول،ایمان اسلم نے1110نمبر حاصل کرکے کمپیوٹر سائنسز گروپ میں اول جبکہ مجموعی طور پر دوئم پوزیشن اور عبیشہ جنت نے 992 نمبر حاصل کرکے جنرل گروپ میں علاقہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔طالبات نے اپنی اس کامیابی کو والدین کی دعاں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا ہے۔ علاقہ بھر میں پوزیشن لینے والی طالبات کا گذشتہ روز سکول میں ساتھی طالبات اور سکول سٹاف نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اہلیان علاقہ نے سکول پرنسپل ایم ساجد حسین ملک،سٹاف اور طالبات کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں