ٹریفک پولیس کی جانب سے بھاری جرمانوں پر ارکان اسمبلی بول پڑے

سرگودھا (بیورو چیف) مسلم لیگی ارکان اسمبلی بھی ٹریفک پولیس کی جانب سے بھاری جرمانو ں کے خلاف بول پڑے وزیراعلی پنجاب سے فوری طور پر جرمانوں کو کم کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ ہم نے آئندہ بھی عوام سے ووٹ لینے جانا ہے جس طرح ٹریفک پولیس پنجاب بھر میں حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے اگر جرمانوں کی شرح کم نہ کی گئی تو ہمیں آئندہ کوئی ووٹ نہیں دے گا اب ہمارے پاس زیادہ تر لوگ مہنگائی نہیں بلکہ ٹریفک پولیس کے جرمانوں کی شکایات لے کر آرہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کا مورال ڈاؤن ہو رہا ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پھرآئندہ مسلم لیگ نون ووٹ لینے کا نہ سوچے غریب کے لیے اس کی موٹر سائیکل کی سواری ہی بچی ہے جس پر مختلف قسم کے جرمانے لگا کر حکومت اپنے خلاف خود عوام کو کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں