فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مصنف اور محقق ڈاکٹر مفتی محمد احمدکی شہرہ آفاق کتاب ”تعارف تہذیب ِ مغرب” اور ان کے افکار پر تحریر کی گئی ہے یہ مقالہ تین عالمی اسلامی مفکر کی فکری کاوشوں کا تقابلی جائزہ تھا، عرب دنیا کی معتبر شخصیات کے ساتھ ڈاکٹر مفتی محمد احمد کا نام شامل ہونا ان کی علمی مقام اور فکری اثر کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے ان کی تصنیف انڈیا سے بھی شائع ہونے کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیشی زبان میں ترجمے کے ساتھ بھی شائع ہو چکی ہے اور کئی مسلم ممالک میں ترجمے پر بھی کام ہو رہا ہے اہل علم اس کتاب کو ایک فکری و تعلیمی سنگ میل قرار دے رہے ہیں پاکستان کے مختلف ادبی حلقوں میں ڈاکٹر مفتی محمد احمد کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔




