کمالیہ(نامہ نگار)یونیورسٹی آف کمالیہ نے داخلہ سال 2025کے لیے میرٹ لسٹس جاری کر دیں۔تفصیل کے مطابق یونیورسٹی آف کمالیہ نے داخلہ سال 2025کے لیے مارننگ پروگرام کی دوسری اور ایوننگ پروگرام کی پہلی میرٹ لسٹس کا اعلان کر دیا ہے ۔ داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی فیس جمع کروا کر داخلے کو یقینی بنائیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق میرٹ لسٹس آن لائن دستیاب ہیں اور امیدواران یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی متعلقہ لسٹ چیک کر سکتے ہیں ترجمان یونیورسٹی کے مطابق کلاسز کا باقاعدہ آغاز انشا اللہ یکم ستمبر 2025سے ہوگا۔ تمام نئے طلبہ کو کلاسز کے لیے تیار رہنے اور بروقت فیس جمع کرانیکی ہدایت کی گئی ہے تاکہ تعلیمی سلسلے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے ۔




