چنیوٹ(نامہ نگار)حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک،جشن آزادی اور معرکہ حق۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع چنیوٹ میں بھی جشن آزادی شایان شان انداز میں منایا جائے گا۔اس ضمن میں پرجوش ورنگارنگ تقریبات یکم سے 14اگست تک منعقد ہونگی۔ ڈپٹی کمشنرصفی اللہ گوندل کی زیر صدارت جشن آزادی تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس،اسسٹنٹ کمشنر ز اشفاق رسول ، سعدیہ جمال،ڈاکٹر محمد انس سعید، سی ای او ہیلتھ ثاقب منیر،سی ای او ایجوکیشن ظفر اقبال،لوکل گورنمنٹ،سپورٹس اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یکم اگست سے تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم لہرایا جائیگا۔ تاجروں کے تعاون سے بازاروں ، مارکیٹوں اور گلی محلوں کو قومی پرچم سے سجایا جائے گا۔اہم چوکوں میں فلوٹس نصب ہو نگے۔جشن آزادی پر پرچم کشائی کی تقریبات ہونگی۔مگینی تحصیل بھوآنہ میں میگا پلانٹیشن کی جائے گی۔سرکاری سطح پر تعلیمی اداروں میں ملی نغموں کے مقابلے ہونگے اسی طرح کھیلوں کے مقابلے 14دن جاری رہیں گے۔ تقریبات میں پاک آرمی کے اعلی افسران،صوبائی وزرا اور دیگر سرکاری افسران بھی شرکت کریں گے۔




