وزیراعظم ،آرمی چیف اور قوم ایک پیج پر ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لیگی قیادت نے دن رات محنت کر کے پاکستان کو آج باوقار ملکوں کی صف میں لاکھڑا کیا ہے ، دنیا اب پاکستان کے مثبت کردار کے بغیر ایک قدم نہیں چل رہی ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا ، ترقی و خوشحالی کا ایسا دور شروع ہوا جسکی تاریخ میں مثال نہ مل سکے گی مگر سازش کرکے نہ صرف میاں نواز شریف کو ہٹایا گیا بلکہ پاکستان کی ترقی روک دی گئی تاہم جہاں سے میاں نواز شریف کے دور کی ترقی خوشحالی رکی تھی وہیں سے میاں شہباز شریف نے ہمت ،حوصلہ اور بہادری سے دن رات کی محنت سے ترقی کا دور شروع۔ کراسان خان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ، آرمی چیف سید عاصم منیر اور پاکستانی قوم ایک پیج پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں