سمندری(بیورو چیف) ترجما ن پنجاب ہائی وے پٹرول کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ، پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہدایت پرپنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز اور سکولز کے زیر اہتمام ہونے والے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کو لاہور ہیڈ کوارٹر سے DLIMSانچارج پنجاب عثمان گجر کی زیر نگرانی سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے تمام ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز میں وڈیو کیمرہ جات کو انسٹال اور فعال کر دیا گیا ہے ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز پر شیڈول کے مطابق متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول بھی موقع پر موجود ہوتے ہیں جو کہ تمام عمل کو سپر وائز کرتے ہیں ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز سے متعلقہ کسی بھی قسم کی شکایت ہیلپ لائن نمبر 1124نوٹ کروایا جا سکتا ہے۔




