کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا شہر کے مختلف علاقوں میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کیے گیے صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے چیف آفیسر علی رضا کے ہمراہ موضع شیخ برہان، نیو آبادی سمیت دیگر علاقوں میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ویسٹ کولیکشن کی ویری فکیشن کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل کو ایک ہفتے کی اندر زیرویسٹ بنانے کے احکامات جاری کر دیے کارکردگی نہ دکھانے والے سپروائزر ، ورکرز کو فارغ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سب کو کام کرنا ہو گا، کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کروں گی مائیکرو پلان کے تحت زیرو ویسٹ پالیسی کوئی اپناتے ہوئے ایف ڈبلیو ایم سی گندگی کے ڈھیر ختم کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر پر گلی، محلہ اور گاں کو صاف کریں۔




