محکمہ داخلہ پنجاب میں55کروڑ کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور( بیورو چیف)محکمہ داخلہ پنجاب میں 55کروڑ روپے سے زائد کے خفیہ فنڈز میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب کے اکائونٹس میں 40کروڑ 42لاکھ کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔نجی ٹی وی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2024-25 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب میں 55کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ فنڈز میں 55کروڑ سے زائد رقم کے استعمال کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب کے اکائونٹس میں 40کروڑ 42لاکھ کی بے ضابطگیاں ہوئیں جبکہ سیکرٹری محکمہ داخلہ کے اکائونٹس میں 9 کروڑ 95لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب کے اکائونٹس میں بھی بے ضابطگیاں ہیں، ڈی پی او سیالکوٹ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے اکائونٹس میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔آڈیٹر جنرل کے مطابق ڈی پی او منڈی بہائو الدین، اوکاڑہ، حافظ آباد، ساہیوال اور گجرات کے اکائونٹس میں بھی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں