کاروبار کاجھانسہ ،6شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کردیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر چھ شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کر دیا’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی کے علاقہ کوٹ خان محمد کے رہائشی زاہد سے اس کے واقف کار ملزم عطاء الرحمن’ پیپلزکالونی کے سہیل انجم کا کہنا ہے کہ ملزم احمد بلال نے کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر جمع پونجی لے اُڑا’ مدینہ ٹائون کے علاقہ النور گارڈن کے منیر احمد کا کہنا ہے کہ اس نے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا ہارون شیخ کے پاس بطور امانت رکھوایا جو کہ اس نے ہڑپ کر لیا’ ملت ٹائون کے شیخ نادر کا کہنا ہے کہ ملزم عمران’ سرگودھا روڈ کے عدنان سے اس کے جاننے والے ملزم ارشاد سے 15لاکھ سے زائد’ ملت روڈ کے رضوان سے ملزم علی نے 10لاکھ روپے اور سرگودھا روڈ کے رہائشی اعجاز سے ملزم جواد نے دکان خریدنے کے بہانے 28لاکھ کی رقم حاصل کی۔ متاثرہ افراد نے ملزمان سے رقوم کا مطالبہ کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جوکہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں