رواں سال پولیس خدمت مراکز سے22لاکھ 77ہزار شہری مستفید

لاہور (بیوروچیف) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو جدید اور ڈیجیٹل پولیس سروسز کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 22 لاکھ 77 ہزار سے زائد شہری مختلف خدمات حاصل کر چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 8 لاکھ 64 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فکیشن، جبکہ 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کیے۔ اسی دوران 5 لاکھ 51 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری کا اندراج بھی کروایا۔ترجمان کے مطابق 90 ہزار سے زائد شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے، جبکہ کمزور طبقات کے لیے جاری اقدامات کے تحت 58 ہزار سے زائد افراد کو قانونی اور سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 17 ہزار 396 شہریوں نے وہیکلز ویری فکیشن کروائی، 48 ہزار 307 افراد نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کرایا، جبکہ 1 ہزار 817 شہریوں نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔اسی طرح ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں