فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈاکٹروں کا عالمی دن یکم جولائی کو منایا جائیگا اس دن کو منانے کا مقصد ہماری زندگی میں معالجین کی اہمیت اور معالجین کی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہی پید اکرنا ہے پاکستان میں مختلف میڈیکل اداروں اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ملک بھرمیں تقریبات انعقادپذیر ہوں گی جس میں ڈاکٹروں کے اپنے پیشے کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مریضوں کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دینے کو سراہا جائے گا۔




