12کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط،6ملزمان گرفتار

لاہور (بیورو چیف) اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 12کروڑ 10لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 219.421کلو گرام منشیات ضبط کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے پیٹ سے 541گرام ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا، کچہری روڈ سیالکوٹ پر واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 480گرام آئس پکڑی گئی۔اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 3.6کلو افیون اور 64.8کلو چرس پکڑ کر 2ملزمان کو زیر حراست لیا گیا، جبکہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد کے قریب گاڑی سے 24کلو چرس برآمد کر کے 2ملزمان پکڑے گئے۔اس کے علاوہ وڈھو واہ گیٹ حیدرآباد کے قریب گاڑی سے 48کلو چرس اور ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 78کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کو زیر حراست لیا گیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں