ڈی جی FDAکی عدالتی کیسز کی پیروی کرنے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے عدالتی احکامات کی تعمیل اور کیسز کی مؤثر پیروی کرنے کا حکم دیا ہے اس سلسلے میں متعلقہ شعبوں کو قانون پر ذمہ داری سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں عدالتی ڈگریوں پر عملدآمد اور عدالتی کیسز کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس حمیرا اشرف، فیصل طارق بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل محسن بشیر و دیگر افسران شریک ہوئے۔ اے ڈی جی نے ایف ڈی اے سے متعلقہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات اور ان کی نوعیت کا جائزہ لیتے ہوئے لیگل برانچ کے افسران کو ہدایت کی کہ عدالتی نوٹسز کی بروقت تعمیل ہونی چاہیئے اور زیر سماعت مقدمات کی ذمہ داری سے پیروی کرنے ہوتے قانونی تشریحات کے ساتھ جاندار انداز میں محکمانہ موقف پیش کریں تاکہ ادارہ اور عوامی مفادات کے تحفظ کے مقاصد پورے ہوسکیں۔انہوں نے عدالتی ڈگریوں پر عملدآمد کے لئے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ شعبوں کی طرف سے بے جا تاخیر نہیں ہونی چاہیئے اور فیصلے کے خلاف اپیل کی صورت میں مکمل قانونی تیاری کریں۔ انہوں نے انچارج افسران سے کہا کہ وہ لیگل برانچ کیتمام ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کو یقینی بنائیں اور کیسز کی تیار ی، عدالتوں میں پیروی اور قانونی مشوروں سمیت تمام متعلقہ امور کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے تاکہ کوئی ریفرنس بلاتوجہ نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ وراثتی انتقالات، جائیدادوں کے تنازعات اور دیگر محکمانہ مسائل کے حوالے سے فریقین کو اطمینان بخش طریقے سے داد رسی فراہم پر خصوصی توجہ مرکوز ہونی چاہیئے۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل نے عدالتی مقدمات کی تفصیلات اور ان کی تازہ ترین صورت حال اور ڈگریوں پر عملدرآمد کی پیش رفت اور بعض قانونی پیچیدگیوں اور حل کے بارے میں ضروری اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں