ضلع کو تجاوزات سے پاک کرکے شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کررہے ہیں،ڈی سی محمد نعیم سندھو

کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نعیم سندھو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہے شہری تجاوزات کے خاتمے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں یہ تجاوزات ٹریفک کی روانی اور کاروباری سرگرمیوں میں بڑی رکاوٹ بنتی ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ تجاوزات دوبارہ قائم ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر چوہدری نعیم سندھو نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور تجاوزات کے خاتمے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کا پختہ عزم ہے کہ تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا اور اس ضمن میں کسی قسم کا دبا قبول نہیں کیا جائے گا۔ ضلع کو تجاوزات سے پاک کر کے شہریوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں