فیسکو نے مسلسل دوسری بار آل واپڈا انٹر یونٹ سوئمنگ ٹورنامنٹ جیت لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے مسلسل دوسری بارآل واپڈا انٹر یونٹ سوئمنگ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق 50ویں آل واپڈا نٹریونٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے25تا 28 جولائی تک واپڈاسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں فیسکو(فیصل آباد)، لیسکو (لاہور) گیپکو (گوجرانوالہ) اورنیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کی ٹیموں نے حصہ لیا۔آخری دن کھیلے گئے مختلف ایونٹس کے فائنل مقابلوں میں فیسکو نے مجموعی طور پر 274پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، این جی سی نے 255پوائنٹس کے ساتھ دوسری ، گیپکو نے 205پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ لیسکو نے 84پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر، صدرفیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن فرخ آفتاب، جنرل سیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوی یشن رانا افضل ،مینجر سوئمنگ ٹیم ملک نعیم جاوید اور سپورٹس آفیسر فیسکو محمد ساجد نے فیسکوسوئمنگ ٹیم کومسلسل دوسری بار واپڈا انٹر یو نٹ سوئمنگ ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ بلاشبہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فیسکو کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں بھی اسی طرح جیت کے جذبے اور لگن کے ساتھ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فیسکو اور ملک کا نام روشن کریں گی۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی فاروق احمدڈی جی واپڈا سپورٹس بورڈ ،کرنل (ر)آصف مہدی ڈائریکٹر /ایڈوائرز واپڈا سپورٹس بورڈ، ملک عمیر اسلم جنرل سیکرٹری واپڈا سپورٹس بورڈاورحماد رسول فنانس سیکرٹری واپڈا سپورٹس بورڈنے فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی فیسکو کی سوئمنگ ٹیم کو ٹرافی اور دیگر انعامات دئیے۔ اس موقع پر صدرفیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن فرخ آفتاب، جنرل سیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوی یشن رانا افضل اورمینجر سوئمنگ ٹیم ملک نعیم جاویدنے واپڈاانٹریونٹ سوئمنگ ٹورنامنٹ میںشاندار پرفارمنس دیکھانے اور کامیابی حاصل کرنے پر فیسکوسپورٹس آفیسرمحمد ساجد اور سوئمنگ ٹیم کے کوچز حامد رحیم اورنوید بٹ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ مستقبل اس تسلسل کو قائم رکھیں گے تاکہ فیسکوکے کھلاڑی نہ صرف انٹریونٹ مقابلوں بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید کامیابیاں سمیٹ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں