انصاف گروپ غلہ منڈی میں ترقی کا ضامن ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد رانا طیب خاں، وائس چیئر مین محسن ہمایوں، سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید، صدر حاجی سردار محمد،جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے کہا ہے کہ انصاف گروپ منڈی میں ترقی کا ضامن بن چکا ہے ۔غلہ منڈی میں جتنے ترقیاتی کام انصاف گروپ کے دور میں ہوئے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی کے آڑھتیوں کے جان او مال کا تحفظ اور ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ان کا مشن ہے ۔بہت جلد فیصل آباد کی غلہ منڈی ملک کی ترقی یافتہ غلہ منڈی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم کی بحالی، سیکورٹی کیمروں کی تنصیب، ایل ای ڈی لائٹس کی ینصیب، واٹر فلٹریشن پلانٹ، ڈسپنسری ،انصاف گروپ کے عظیم الشان منصوبے ہیں جن سے پوری منڈی فائدہ حاصل کر رہی ہے ۔ چیئر مین رانا طیب خاں، وائس چیئر مین شیخ محسن ہمایوں نے کہا کہ انشا ء اللہ تعالیٰ منڈی کی ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا ۔مخالفین کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں ۔آنے والے دنوں میں ممبران کو مزید خوشخبریاں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں