دہشتگردی کے پیچھے بیرونی قوتوںکا ہاتھ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستانی سکیورٹی فورسز دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ د ہشت گردی کے پیچھے بیرونی ناپاک قوتوں کا ہاتھ پوری قوم پر عیاں ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی بین المذا ہب امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام امن سیمینار سے چیئرمین صاحبزادہ محمد عرفان جاوید قادری نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر حاجی محمد آصف ملک’ وائس چیئرمین پاکستان علامہ پیر عمرفاروق جامی’ وائس چیئرمین فیصل آباد مہر محمد نعیم’ صاحبزادہ ادریس یزدانی’ علامہ کرامت علی چشتی’ محمد عامر شہزاد’ ڈاکٹر وقاص شبیر’ علامہ اللہ بخش محسن’ علامہ آصف’ رانا خالد علی’ چوہدری سعید سندھو’ ملک خالد محمود’ رانا فقیر حسین’ صاحبزادہ سخاوت’ رانا زید بن مشہود’ رانا عقیل ودیگر عہدیداران وممبران بھی موجود تھے۔ حاجی آصف ملک اور مہر محمد نعیم نے کہا کہ اس وقت معاشرے کو تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ اس وقت پاکستان میں غیرت کے نام پر مذہب کے نام پر قتل بہت ہو رہے ہیں، علماء مشائخ تربیتی نشست لگا کر معاشرے کی اصلاح کرے۔ تمام مذاہب کے رہنما قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے، اگر امن ہوگا پاکستان ترقی کرے گا، اگر امن ہوگا پاکستان میں روزگار بڑے گا’ امن سے پاکستان کی خوشحالی ہے۔ پیر عمر فاروق جامی اور رانا خالد کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر قیام امن کے لیے کام کرنا ہوگا جیسے افواج پاکستان’ پولیس اور قومی سلامتی ادارے کام کررہے ہیں ہمیں بھی ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔ علاوہ ازیں مرکزی چیئرمین صاحبزادہ عرفان جاوید قادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور عہدیداران وممبران نے نیک تمنائوں اور دعائوں سے نوازا۔سیمینار کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں