گوجرہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔معلوم ہواہے کہ حبیب پارک کے محمد ذیشان کا بھانجامحمد سبحان اپنے گھر کے باہر کھڑا تھاکہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم نے 35ہزارروپے مالیت کا موبائل جھپٹا مار کر چھین لیا۔محلہ حفیظ پارک کا سلیم پیزا ڈیلوری کاکام کر تا ہے جس کو ڈاکوئوں نے چک نمبر 360ج ب کے قریب روک کر18ہزارروپے نقدی ڈیلوری کاسامان 10مالیت ہزارروپے چھین لیا۔چک نمبر158گ ب کے عبدالغفو ر سے چک نمبر156گ ب کے قریب ڈاکوئوں نے روک کرموٹر سائیکل ،ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین لیا۔چک نمبر360ج ب کاعمر درازاپنے بھانجے کی تیمار داری کیلئے فیصل آباد گیا ہواتھاجس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چورنے کمرے کا تالہ توڑ کر1لاکھ50ہزارروپے نقدی وقیمتی پار چات چوری کر لئے۔چک نمبر245گ ب کے عبدالستار کی موٹر سائیکل چوروں نے دکان کے باہر سے چوری کر لی۔چک نمبر422ج ب کے فلک شیر کی موٹر سائیکل نمبر5918ایل ای کیوڈیرہ سے چوروں نے چوری کر لی۔چک نمبر281ج ب کے زوہیب علی موٹر سائیکل نمبر2680ٹی ایس کے گھر کے باہر سے چوری کر لی۔ چک نمبر357ج ب کے محمد فیصل کی موٹر سائیکل نمبر 1102اے وائی ٹی چوروں نے شہر موڑ سے دکان کے باہر سے چوری کر لی۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں