اسرائیل کی غزہ میں بربریت ‘مزید83فلسطینی شہید

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پر قابض صیہونی فورسز کی بربریت تھم نہ سکی۔صیہونی فورسز کے حملوں میں 24گھنٹے میں مزید 83فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، شہدا میں خوراک اور امداد کے متلاشی 19فلسطینی بھی شامل ہیں، مغربی کنارے میں فائرنگ سے بھی 2فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 60ہزار سے تجاوز کر گئی 1لاکھ 45ہزار 870فلسطینی زخمی ہو چکے، ادھر غزہ میں شدید غذائی قلت پیدا ہوگئی، عالمی اداروں نے نئی وارننگ جاری کردی، کہا فوری اقدامات نہ کرنے سے یہاں بڑے پیمانے پر اموات ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں