ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول کے سائنس ٹیچر رانا نوید مشتاق نے کیمسٹری جیسے مشکل ترین مضمون میں مسلسل پانچو یں سال 100 فیصد رزلٹ دے کر تعلیمی میدان میں نئی مثال قائم کر دی ہے۔ رانا نوید مشتاق کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں سے ان کے نتائج سو فیصد رہے ہیں، مگر اس سال بھی خاص بات یہ ہے کہ 214طلبا نے میٹرک امتحا ن میں کیمسٹر ی کا پرچہ دیا اور تمام طلبا کامیاب قرار پائے۔ مزید یہ کہ9طلبا نے کیمسٹری میں 60 میں سے 60 نمبر حاصل کیے جو کہ کسی بھی استاد کیلئے اعزاز سے کم نہیں۔انہوں نے اس شاندار کامیابی کو اللہ تعالی کے فضل،سرکاری سکولوں کے تعلیمی ماحو ل ، والدین کی نگرانی اور طلبا کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ 35یا 40طلبا کو کامیاب کرانا آسان ہوتا ہے، لیکن 200سے زائد طلبا کی انفرادی رہنمائی کیساتھ انہیں کامیاب کروانا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے جو صرف ٹیم ورک، لگن اور سچے جذبے سے ممکن ہے۔رانا نوید مشتاق نے مزید کہا کہ وہ اللہ تعالی کے حضور شکر گزار ہیں کہ ان کی محنت رنگ لائی۔




