مریم نواز نے ہر ضلع میں امراض دل کے علاج کا وعدہ پورا کردیا

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ مریم نواز کاپنجاب کے ہرضلع میں امراض دل کے علاج کاوعدہ پورا، پنجاب میں ضلعی سطح پرسرکاری ہسپتا لوں میں اینجوپلاسٹی کاآغاز، امراض قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے16اضلاع میں کیتھ لیب کاقیام، میانوالی، قصور، جھنگ، وہاڑی،بہاولنگر اور لیہ میں کیتھ لیب قائم ہونگی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، خانیوال، راجن پور میں کیتھ لیب قائم ہوں گی، بھکر، چکوال، منڈی بہاالدین اور حافظ آباد میں کیتھ لیب بنائی جائیں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرکیتھ لیب کیلئیڈاکٹرزاورسٹاف کی تعیناتی کاآغاز کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پربہترین انٹر ونیشنل کارڈیالوجسٹ کی خدمات طلب کی گئیں، ڈی ایچ کیوہسپتالوں میں ایف سی پی ایس، ایم ڈی ڈپلومہ والے ڈاکٹرز تعینات ہوں گے۔ امریکن بورڈ آف کارڈیا لو جی سے ڈپلومہ کرنیوالے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے گا، کیتھ لیب میں کارڈیالوجی کے تجربہ کار میڈیکل آفیسر اورنرس بھی رکھی جائیں گی۔کیتھ لیب میں میڈیکل ایمجنگ ٹیکنالوجسٹ و کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹ موجود ہونگے ،وزیراعلی نے ڈی ایچ کیوزکیلئیبہترین کارڈیالو جسٹ کی خدمات حاصل کرنیکاحکم بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں