انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا تنگ ،رواں سال1368گرفتار

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)نے رواں سال کے دوران انسانی سمگلر کے خلاف کریک ڈائون میں 1368 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا،انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی 955 ملین روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈائون میں ایف آئی اے نے رواں سال کے دوران 1368 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 16 انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز بھی شامل ہیں،رواں سال کے دوران یونان کشتی حادثات میں ملوث 91 انسانی سمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔رواں سال کے دوران ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی 955 ملین روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کرلیں جبکہ ملوث عناصر کے زیر استعمال 239 ملین روپے کے بینک اکانٹس منجمد کیے گئے،انٹرپول کے ذریعے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کیے گئے۔ ڈی جی ایف آئی ایکے مطابق کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے،معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،معاشرے میں عوامی آگاہی اور تعاون کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ہم یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اینے واضح کیا ہے کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف مثر حکمت عملی ایف آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ رفعت مختار راجہ نے مزید کہا ہے کہ عالمی اداروں کے ساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں