ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ناقص انتظامات اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو 90 روز کیلئے معطل کرتے ہوئے انسپکٹوریث آف پریزنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سیکرٹری نے ڈیوٹی میں غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فرخ سلطان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو نوید اسلم کو 90 روز کیلئے معطل کرتے ہوئے انکی جگہ محمد ابوبکر عبداﷲ کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں