ملتان (بیوروچیف) سابق وفاقی وزیرسید تنویرالحسن گیلانی اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ مخدوم سید تنویر الحسن اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے، تنویرالحسن گیلانی صدرانجمن اسلامیہ اورچیئرمین سینٹ یوسف گیلانی کے کزن تھے۔ سید تنویرالحسن گیلانی کی میت آج اسلام آباد سے ملتان لائی جائے گی۔




