بارشوں کا الرٹ جاری

لاہور(بیوروچیف) پنجاب میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ پید ہوگیاقصور، شیخوپورہ، جہلم ،گجرات اور سیالکوٹ میں شدید بارش متوقع ہے، ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کے بہا میں اضافے کا امکان ہے، لیہ میں سیلابی ریلوں سے تباہی، درجنوں دیہات زیر آب آگئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔این ڈی ایم اے کے مطابق ایبٹ آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر نے سے 2بچیاں دم توڑ گئیں، مون سون بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 289ہوگئی، مرنے والوں میں 136بچے، 102مرد، 51خواتین شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ پنجاب میں 158، خیبر پختونخوا 64، سندھ میں 28اموات ہوئیں، بلوچستان میں 20، جی بی میں 9، آزاد کشمیر 2، اسلام آباد میں 8 افراد لقمہ اجل بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں