حکومتی کوششوں کے باوجود مافیا بے قابو،چینی کی قیمت کم نہ ہوسکی

لاہور /کراچی /اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور عوام حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخ پر چینی تلاش کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں چینی 190سے 200روپے کلو ہوگئی ہے اور کراچی کے ریٹیل بازار میں چینی 180سے 190روپے کلو مل رہی ہے جس سے شہری پریشان ہیں جب کہ کوئٹہ اور پشاور میں بھی چینی 180روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔لاہور میں ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب نہیں۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان 165 روپے پر چینی فراہم نہیں کررہے ہیں۔کراچی میں چینی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا جس دوران 7دکانیں سیل کی گئیں اور 2گراں فروش گرفتار ہوئے جب کہ 10لاکھ 77ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی کی ایکس مل قیمت 165روپے اور ریٹیل قیمت 173روپے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔شہبازشریف نے کہا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں