افسران کی ناقص کارکردگی،FBRمیں اکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں

اسلام آباد(بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ناقص کارکردگی پر بڑی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری مکمل کر لی۔ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17اور 18کے 200سے زائد افسران کے تقرر و تبادلے رواں ہفتے متوقع ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں گریڈ 19اور 20کے افسران کو بھی شامل کرتے ہوئے تبادلوں کا عمل مکمل کیا جائے گا، مجاز اتھارٹی نے گریڈ 17اور 18کے 40فیصد سے زائد افسران کی ری شفلنگ کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز کی غیر تسلی بخش کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، افسران کے تبادلوں کا مقصد ریونیو اہداف کی بروقت تکمیل اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر کے بورڈ ممبران میں بھی جلد تبدیلیاں متوقع ہیں اور اس حوالے سے حکمت عملی پر کام جاری ہے۔اندرونی میٹنگز میں حکام نے ریونیو اہداف حاصل کرنے کے لیے نئی انفورسمنٹ سٹریٹیجیز اور پالیسی اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے، وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایف بی آر ہر ممکن اقدام اٹھا کر ماہانہ ٹارگٹ پورا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں