FDAکی انفورسمنٹ ٹیموں کی غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف کارروائی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپر یشن کے دوران ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے سمندری روڈ اور شیخورہ روڈ پر تین غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور موقع پر دفاتر کو سربمہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائو ن پلاننگ اسماء محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں ہائوسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو سمندری روڈ پر الحق ہومز اور یونیک سٹی جبکہ شیخورہ روڈ پر ذی گارڈن توسیعی بلاک کے ناموں سے قائم کی جانیوالی ہائوسنگ سکیموں کو غیر منظورشدہ پایا جن کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ان کے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کرکے دفاتر کوسیل کر دیا گیا۔ڈویلپرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ہائوسنگ سکیموں کی منظوری حاصل کرنے کے لئے تمام تر قانونی تقاضے اور محکمانہ شرائط پوری کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں پر قصور وارو ں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جا سکتے ہیں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہائوسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے یا سرمایہ کاری کرنے سے قبل اسکی قانونی حیثیت ضرور چیک کر لیں تاکہ بعد میں انہیں کسی قسم کی پریشانی یامشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں