تحریک انصاف کا سیاسی دم خم اب ختم ہو چکا ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے صدرحاجی محمد ، چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی فیصل آبادسٹی حاجی ہدایت علی انصاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سیاسی دم خم اب ختم ہو چکا ہے پاکستان کے باشعور عوام غیر جمہوری اور منفی سیاست کو بری طرح مسترد کر چکے ہیں اور ان کا حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے تحریک انصاف کی طرف سے احتجاج کا پلان سراسر غیر جمہوری ہے موجودہ وقت میں ملک کسی طور پر انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا المیہ یہ ہے کہ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست شروع سے ہی پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے عوام اب پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں موجودہ وفاقی اور پنجاب حکومت صحت و تعلیم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت عوام کو ریلیف دینے اور معاشی استحکام کے لئے کوشاں ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز عوام سے کئے جانے والے وعدوں کی تکمیل کر رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں