شوگرملوں کے سٹاک کی سخت نگرانی کرنی چاہیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجا ب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کوچینی بحران حل کرنا اورملز مالکان نے جو300ارب روپے زیادہ کمائے ہیں اس کی تحقیقات کرنی چاہئے۔غریب عوام پہلے یوٹیلیٹی بلز سے پریشان ہیں چینی مافیاانہیں لوٹ رہاہے-آڈیٹر جنرل کی رپو ر ٹ میں واضح ہوگیاہے کہ42خاندا نو ں نے اربوں روپے کمائے ہیں شوگر ملوں کے سٹاک کی سخت نگرانی کرنی چاہئے- ان کاکہناتھاکہ راتوں رات ایس او آرجاری کرکے ٹیکسز میں چھوٹ دینے کی وجہ سے چینی کی قیمت میں عوام کے ساتھ 287ارب روپے کا دھوکہ کیاگیا-ایکس مل قیمت میں ہر ماہ 2روپے کااضافہ کس بنیاد پر کیا جارہا ہے؟-انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں چینی 143 روپے کی تھی جو اب 200روپے سے زیادہ مل رہی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں