وطن عزیز کی ترقی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکانے کہا ہے کہ وطن عزیز کی آزادی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے لیکن آج ہماری معیشت تباہ حال اورہمارا معاشرہ انحطاط کا شکار ہے افسوس کا مقام ہے کہ من حیث القوم ہم سب اعلی اقدار اور ذمہ داریوں کو پس پشت ڈال کر پر سکون اور بہتر سے بہتر زندگی گزارنے کی دوڑ میں سرگرم ہیں اور قائد اعظم اور علامہ اقبال کے الگ مملکت کے مقصد کو فراموش کر بیٹھے ہیںصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکانے تاجر ساتھیوں سے اپیل کی کہ اس مرتبہ 14 اگست حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک کے سلوگن کے تحت قومی جوش و خروش کے جذبہ سے جشن آزادی کو آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق کی عظیم قربانیوں کے پس منظرمیں منایا جائے تاکہ قوم کے جذبہ قربانی اور افواج پاکستان کے سپو توںکی جرات و بہادری کر خراج تحسین پیش کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ بازاروں، دکانوں، فیکٹریوںاورگھروںپر قومی پرچم لہرائے جائیں اور گلی محلوں کی تزئین و آرائش کی جائے تاکہ قومی تہوار کا ماحول ہر سمت نمایاں نظر آئے خواجہ شاہد رزاق سکانے کہاکہ حسب روایت اس مرتبہ بھی 14 اگست کو فیصل آباد کے تاجروں،مختلف مکاتب کے نوجوانوں اور بوڑھوں کی موجودگی میں چوک گھنٹہ گھر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوگی تقریب میں ملک کی ترقی، خوشحالی و سالمیت فلسطئن اور مقبوضہ کشمیر کی آازادی کیلئے دعامانگی جائینگی تاجر اس دن کا آغاز اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی ، قومی خوشحالی ، معیشت کی ترقی اور عالم اسلام کے اتحاد کی دعائوں سے کرینگے انہوں نے کہا کہ آزادی کا جشن منانازندہ قوموں کا شیوہ ہے آزادی کے ثمرات بھولنے والی قومیںتاریخ کے سیاہ گوشوں میں گم ہو جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں