جڑانوالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جڑانو ا لہ رنگزیب گورایہ سے صدر بار چوہدری عرفان افضا ل اور جنرل سیکرٹری بار فضل عباس بلوچ کی ملاقات،مسائل کی نشاندہی پر جلد حل کرنے کی یقین دہانی’ چیف آفیسر میونسپل محسن مظہر بھی ہمراہ تھے جنہوں نے میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کی طرف سے بار ایسوسی ایشن کیلئے کئے گئے منصوبوں کے بارے بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر بار عرفان افضال ایڈووکیٹ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرکو وکلاء کے مسائل کیطرف نشاند ہی کی گئی جنہیں بہت جلد ہنگامی بنیادوں پر اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے کہا کہ انشااللہ بار ایسوسی ایشن کی بہتری کیلئے سیشن 2025-26میں ٹف ٹائل، سیوریج سسٹم،لائٹنگ پولز،رینو یٹیڈ گیٹس،پلانٹیشن شجرکاری سمیت دیگر مسائل اور افتتاح کیلئے تخمینہ لاگت 20لاکھ کا خصوصی تعاون کیا گیا۔ جمالیاتی تخیل و خصوصی کاوش صدر بار محمد عرفان افضال،جنرل سیکرٹری فضل عباس بلوچ سمیت میاں عمران دانش سابق صدر،سینئر نائب صدر محمد اکبر تبسم،ملک عامر شہزاد کھوکھر،جوائنٹ سیکرٹری میاں محسن منظور،فنانس سیکرٹری محمد ظہیر ہنجرا،لائبریری سیکرٹری میڈم شکیلہ سلیم، آڈیٹر رانا ارقم شہباز وایگزیکٹو ممبران نے کی اور تقریب کے آخر میں وکلاء کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔




