ڈاکو راہ گیروں سے مال و زر چھین کر فرار

گوجرہ (نامہ نگار) تھانہ صدرگوجرہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے ایک اور راہ گیرکومال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر278ر ب کامحمد رضوان اور دلشاد موٹر سائیکل نمبر 5535 ٹی ایس کے پر سوارگائوں کے قریب لنک روڈ پر جا رہے تھے جن کوتین نامعلوم پیدل ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر موٹر سائیکل ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل وغیرہ چھین لیااورکامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔واردات کی اطلا ع تھانہ صدرپولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں