پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا بحری بیڑے میں600فیصد اضافہ کا منصوبہ

کراچی (بیوروچیف) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے بحری بیڑے میں 600فیصد اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کا مقصد غیر ملکی جہازوں پر انحصار کم کرنا اور جدید، ماحول دوست جہازوں کے ذریعے فریٹ لاگت میں کمی لانا ہے۔ذرائع کے مطابق، پاکستان آئندہ تین سالوں میں اپنی سرکاری شپنگ فلیٹ کو 600 فیصد تک وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں توانائی بچانے والے اور ماحول دوست (کلائمیٹ اسمارٹ) بحری جہازوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔یہ منصوبہ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کی قیادت میں جاری ہے، جس کا مقصد غیر ملکی بحری جہازوں پر انحصار کم کرنا، سمندری مال برداری کی لاگت میں کمی لانا اور عالمی ماحولیاتی اخراج کے معیارات سے ہم آہنگ ہونا ہے۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی محدود مالی استطاعت کے باعث ایک لاگت کی شراکت داری کا نظام تشکیل دیا گیا ہے، جس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اور پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) نے مالی معاونت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔یہ معاہدے کے پی ٹی کے عبداللہ ذکی، پی کیو اے کے چیئرمین ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) سید معظم الیاس اور پی این ایس سی کے سی ای او سید جرار حیدر کاظمی کے درمیان طے پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں