سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میںشعور اجاگر ہو رہا ہے

سرگودھا (بیورو چیف) بجلی کے بھاری بل عوام کیلئے گھر گھر لڑائی کا موجب بن رہے ہیں حکومت میں شامل لوگ آئی پیز کے مالک ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ کچھ کئے بغیر ان کے اربوں روپے کے ماہانہ فنڈز بند ہوں اس لئے حکومتی وزراء آئی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنے سے کترا رہے ہیں تاکہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاسکے ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ اور سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں اب شعور اجاگر ہوتا جارہا ہے اور وہ کسی ایسی مہم جوئی جو عوام کیخلاف ہو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہم بطور ایک شہری عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بجلی کے بلوں میں کمی کے حوالہ سے جماعت اسلامی کی حمایت ضرور کریں تاکہ بڑھتے ہوئے بلوں سے جو لڑائیوں کا موجب بن رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں