قاتل کو موت،ساتھی کو6سال قید کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد ارشد نے تھانہ ٹھیکری والا کے قتل واقدام قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم کو سزائے موت’ 5لاکھ جرمانہ جبکہ اس کے ساتھی کو 6سال قید اور ڈیڑھ لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کیمطابق ٹھیکری والا کے مقدمہ میں بچوں کی لڑائی پر مشتعل ملزمان بلال نے رمضان کو قتل جبکہ شاہ علی نے محمد یوسف کو بری طرح زخمی کیا تھا۔ جس پر پولیس نے قتل واقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم بلال کو سزائے موت اور 5لاکھ جرمانہ’ جبکہ اقدام قتل کے ملزم شاہ علی کو مجموعی طور پر 6سال قید اور ڈیڑھ لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں