گھریلو جھگڑے،شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل،خاتون نے گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل جبکہ 50سالہ خاتون نے گلے میں چھیری پھیر کر خودکشی کر لی، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ ڈائیوو روڈ پر اسماعیل سٹی کی رہائشی 50سالہ خاتون روبینہ کوثر زوجہ محمد عمر نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر گلے میں چھری پھیر کر خودکشی کر لی۔ جبکہ تھانہ مریدوالہ کے علاقہ 211 گ ب میں گھریلو جھگڑوں پر مشتعل شوہر عارف نے کلہاڑی کے وار کر کے اہلیہ رضیہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل شوہر کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں