مبینہ پولیس مقابلے،ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے1ڈاکو ہلاک،1گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ محلہ سیف آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو گرفتار جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن ٹیم جھنگ روڈ پر گشت پر موجود تھی کہ ہنڈا 125موٹر سائیکل پر سوار دو کس کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیاتو انہوں نے دولفن ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی ۔ نامعلوم ملزمان پولیس پارٹی پر جان لیوا فائرنگ کرتے ہوئے سیف آباد کی جانب فرار ہوگئے ۔ ڈولفن ٹیم نے ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔ تعاقب کرنے پر 01کس ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ساتھی ملزم تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ اعوان والا پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں زیرحراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ ملزم چھڑوانے والے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کا سب انسپکٹر ساجد محمود ڈکیتی کے ملزم اسد عرف کیڑا سے برآمدگی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ جب وہ 226رب ملکھانوالہ کے قریب پہنچے تو دو موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ساتھی ملزم کو چھڑوا کر خانوآنہ کی طرف فرار ہو گئے۔ ملزم کے فراری کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر’ انچارج چوکی خانوآنہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اعوان والا پل کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائر کئے، تاہم فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر دیکھا تو اسد عرف کیڑا جو کہ اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پڑا تھا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، مرنے والا ڈاکو درجنوں’ ڈکیتی’ راہزنی’ چوری اور دوران ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں