فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آن لائن فراڈ کیس کے مرکزی ملزم سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کو جیل بھجوا کر 16اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سائبر کرائم اور حساس ادارے نے تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے ڈیرہ پر چھاپہ مار کر ملکی تاریخ کے سب سے بڑا آن لائن نیٹ ورک کوپکڑ پکڑ کر وہاں پر موجود 149ملکی وغیر ملکی مرد وخواتین کو گرفتار کر کے کمپیوٹرز’ لیپ ٹاپس’ ڈیوائسز اور دیگر سامان برآمد کر کے پکڑے جانیوالے ملزمان کے خلاف 7مقدمات درج کئے تھے۔ تاہم مذکورہ مقدمات کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان نے عبوری ضمانت کروا لی تھی تو سائبر کرائم نے آٹھواں مقدمہ درج کر کے سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کو گرفتار کیا تھا۔ آج دوبارہ ملک تحسین اعوان کو عدالت میں لایا گیا اور سائبر کرائم میں مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر فاضل جج نے انہیں جوڈیشل کر کے سنٹرل جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے۔




