5 اگست سے بارشیں ہی بارشیں

لاہور (بیوروچیف) لاہور شہر پر بادلوں کا بسیرا ،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری، آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا،6کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کی بھی پیش گوئی کی، 5اگست سے مون سون کے چھٹے سپیل کی انٹری ہو گی، مون سون بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں