عمرہ زائرین کی تعداد میں30فیصد اضافہ

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت حج کا کہنا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 12لاکھ عمرہ زائرین مملکت آئے ہیں جن کا تعلق 109ممالک سے تھا۔وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 15ذی الحجہ سے عمرہ زائرین کی مملکت آمد شروع ہو گئی تھی۔وزارت کی جانب سے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے جو اعداد و شمار دیے گئے وہ 45دن کے ہیں۔ عمرہ سیزن کا آغاز 15ذی الحجہ سے کیا گیا تھا۔ 30محرم تک 12لاکھ عمرہ زائرین کی تعداد ریکارڈ کی گئی۔وزارت حج کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال اسی عرصے کے دوران آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں 30فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 27فیصد اضافی عمرہ ویزے جاری ہوئے۔رواں برس وزارت حج کی جانب سے 14ذی الحجہ سے ہی عمرہ ویزوں کو کھولے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے فوری بعد 15ذی الحجہ سے عملی طورپر نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ ویزے جاری کیے جانے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں