فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین کونسل آف لوم اونر ایسوسی ایشن’ ایگزیکٹو ممبر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری’ سرپرست مرکز ی میلاد کمیٹی جناح ٹائون’ ڈپٹی چیئرمین انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) فیصل آباد وحید خالق رامے کی اہلیہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، مرحومہ نہایت شفیق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں، مرحومہ کی نمازجنازہ گزشتہ روز بعدازنماز جمعہ اڑھائی بجے چوہڑ ماجرہ غلام محمد آباد والے قبرستان میں ادا کرنے کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں صنعتکاروں’ تاجروں’ عمائدین شہر’ مذہبی’ سیاسی’ سماجی تنظیموں کے عہدیداروں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ وحید خالق رامے کا فون نمبر 0321-8666576 ہے۔




