دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی

چنیوٹ(نامہ نگار)حالیہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظردریائے چناب کے اندر چنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی 140193 کیوسک کا سیلابی ریلا دریائے چناب چنیوٹ کے مقام سے گزرا اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں محفوظ مقامات پر جانے کے حوالے سے اعلانات کروا دیئے تھے جسکے بعد زیادہ تر سیلابی دیہاتوں سے عوام الناس اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کی طرح سے چنیوٹ کے اندر مختلف مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ بھی بنائے گئے جو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بروقت امداد دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔جن علاقوں کا سیلاب سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے وہاں پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں