فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ن فیصل آباد کے صدر شیخ اعجاز احمدایڈوو کیٹ نے 9مئی کے واقعا ت میں ملوث پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اوردیگر مجرمو ں کو ملنے والی سزاکو جیسے کرنی ویسے بھرنی اور قانون کی بالادستی قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پاکستان کی سلامتی کے خلاف ایکٹ کیااوران کا رخ حساس اداروں کی طرف تھاوہ ریا ست کے مجرم تھے ویڈیو کلپس موجودہیں جو سیاسی تاریخ کا حصہ ہوں گے-انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے جوبیانیہ بنایاوہ پاکستان۔افواج پاکستان کے خلاف اور نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر تھا-سوچی سمجھی پلاننگ کے تحت ملکی سالمیت اوراداروں پر حملے کئے گئے-ملک کے مسل کاٹ دیں گے تواس کی حیثیت غزہ اور فلسطین جیسی ہوسکتی ہے-جمہوری رویے درست نہیں ہوں گے تو ایسے واقعات بھی ہوں گے-انہوں نے کہاکہ انہیں ایسے فیصلوں پرکوئی خوشی نہیں کیونکہ ان کی سیاسی سزاسوچ نہیں-ایسے ملزموں کے لئے ایسی سزائیں درست ہیں تاہم سیاسی ورکرزکی ایسی سوچ نہیں ہوسکتی-




