نواز شریف کو نااہل کرانیوالے خود نااہل ہو رہے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمراحمد منے خان نے کہاہے کہ9مئی کے واقعات میں ملوث ملزموں کو ملنے والی سزا مکافات عمل ہے جناح ہاس سمیت شہدا کی یادگاروں اوراہم تنصیبات کو نشانہ بنانیوالے آ ج قانو ن کی گرفت میں آ گئے اورمیاں نواز شر یف کو نااہل کرانے والے مرحلہ وارخود نااہل ہورہے ہیں-میاں نوازشریف نے اپنے تمام معاملات کواللہ کے سپرکردیا تھاجس کے بعدوہ نہ صرف تمام جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہوئے بلکہ آ ج ان کے بھائی میاں شہباز شریف وزیراعظم پاکستان اوربیٹی مریم نواز شریف پنجاب کی وزیراعلی ہیں-عزت دینے والی ذات صرف اللہ تعالی ہے-ان کاکہنا تھا کہ تبدیلی کے دعووں کے ساتھ آ نے والوں کااپنا سب کچھ تبدیل ہوگیاہے جس غبارے میں ہوابھری گئی تھی اب وہ پھٹ چکاہے پی ٹی آئی کے نااہل ہونے والے ارکان کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھی اورعام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوں گے-انہوں نے کہاکہ این اے 104میں پارٹی قیادت ٹکٹ کاجوفیصلہ کرے گی وہ اسے تسلیم کرکے انتخاباتی مہم کا حصہ بنیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں