تاجر جشن آزادی کی تقریبات میں جوش و خروش سے شریک ہونگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے سابق نائب صدر سپریم انجمن تاجران اورکریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدر حاجی اسلم بھلی ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اور سینئر عہدیدداروںنے کہا ہے کہ14 اگست(جشن آزادی ) ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب کو مل کراپنے وطن کی قدرکرنی چاہئے حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ اس مرتبہ 14 اگست حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک کے سلوگن کے تحت قومی جوش و خروش کے جذبہ سے جشن آزادی کو آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق کی عظیم قربانیوں میں منایا جائے تاکہ قوم کے جذبہ قربانی اور افواج پاکستان کے سپو توںکی جرات و بہادری کر خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں