پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم کا مختلف علاقوں کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 2 ، افراد کو موقع سے گرفتارکرادیا۔انہوں نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے کینال روڈسمیت شہر کے بعض علاقوں کا دورہ کیا اور پھل و سبزی، چکن، روٹی ، کریانہ کی اشیاء کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے انسپکشنز کیں اور گرانفروشی پر دکانداروں کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے دکانوں پر نرخنا موں کی موجودگی بھی چیک کی اور واضح کیا کہ بنیادی اشیاء ضروریہ کی اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون متحرک ہے لہذا خلاف ورزی سے باز رہا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں