کمالیہ بار کو مکمل طور پر سولر سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے

کمالیہ(نامہ نگار)چیئرمین پنجاب بار کونسل سردار فاروق ڈوگر کا کمالیہ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا چیئرمین پنجاب بار کونسل سردار فاروق ڈوگر نے صدر بار صدیق اکبر کھٹانہ کی خصوصی دعوت پر بار ایسوسی ایشن کمالیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بار روم میں وکلا سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔چیئرمین نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق کمالیہ بار ایسوسی ایشن کو مکمل طور پر سولر سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے ، جس سے وکلا برادری کو مستقل توانائی کی سہولت میسر آئے گی اور کام میں آسانی پیدا ہو گی۔علاوہ ازیں، کمالیہ بار لائبریری کے لیے قیمتی قانونی کتب کا تحفہ بھی دیا گیا، جس سے وکلا و طلبہ مستفید ہوں گے ۔ سردار فاروق ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب بار کونسل وکلا کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تربیت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بارز کی ترقی اور وکلا کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ ان کی ترجیحات میں شامل رہا ہے اور آئندہ بھی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں